ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کیا 1.10کروڑ روپے مالیت کا سونا اور غیرملکی سگریٹ ضبط

منگلورو ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کیا 1.10کروڑ روپے مالیت کا سونا اور غیرملکی سگریٹ ضبط

Thu, 11 Mar 2021 14:01:59    S.O. News Service

منگلورو 11 / مارچ (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم افسران نے سونا اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنادیا اور دبئی  سے لوٹنے والی  مسافر خاتون  کے قبضے سے 1.10کروڑ روپے مالیت کا سونا ضبط  کرلیا۔

    کسٹم حکام  کے بیان کے مطابق کاسرگوڈ کی رہنے والی سمیرا محمد علی ایئر انڈیا فلائٹ کے ذریعے دبئی سے منگلورو آئی تھی۔ اس کی تلاشی کے دوران اندرونی کپڑوں، سیانیٹری پیڈس اور سوکس وغیرہ میں چھپایا گیا 2.41کلو  سونا برآمد ہوا جسے اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ اس کے پاس سے  COPTA قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں لائے گئے غیر ملکی برانڈ کے سگریٹس بھی ضبط کر لیے گئے۔

اس تعلق سے کسٹم حکام مزید چھان بین کررہے ہیں۔


Share: